ابنا: سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔فلپائن کے جنوبی جزیرے مِنڈا ناوٴ میں سمندری طوفان کے نتیجے میں تباہ کن بارشوں کے بعد وسیع علاقہ سیلاب کی لپیٹ میں ہے۔
مِنڈا ناوٴ بنیادی طور پر زرعی علاقہ ہے جو ملک کے لیے خوراک کی فراہمی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ ریڈ کراس نے سیلاب اور تودے گرنے سے 521 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے اور 400 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں تقریباً 20 ہزار فوجی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ .......
/169